Birth of Latif ur Rehman
اولمپین لطیف الرحمن کی پیدائش

اولمپین لطیف الرحمن

٭ ہاکی کے مشہور کھلاڑی لطیف الرحمن یکم جنوری 1929ء کو اندور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں لندن میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں انہوں نے بھارت کی نمائندگی کی، بعدازاں وہ ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور 1952ء اور 1956ء کے اولمپک کھیلوں اور 1958ء کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے شریک ہوئے۔ وہ علی اقتدار شاہ دارا اور اختر حسین کے ساتھ دنیائے ہاکی کے ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اولمپک کھیلوں میں دو ممالک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔
لطیف الرحمن اسپیڈ، بال کنٹرول اور نپاتلا کراس لگانے کے ماہر تھے۔ مغربی ممالک نے انہیں فلائنگ ہارس کا خطاب عطا کیا تھا۔ یہ خطاب بعدازاں سمیع اللہ کے حصے میں بھی آیا۔ انہیں پاکستان کا دھیان چند بھی کہا جاتا تھا۔
27 فروری 1987ء کو لطیف الرحمن فیصل آباد میں وفات پاگئے۔
لطیف الرحمن کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

 

UP