1961-08-16




بابائے اردو مولوی عبدالحق کی وفات
بابائے اردو مولوی عبدالحق
٭16 اگست 1961ء کو اردو کے عظیم محسن بابائے اردو مولوی عبدالحق نے وفات پائی۔ مولوی عبدالحق نے ’’انجمن ترقی اردو‘‘ کے سیکرٹری اور صدر کی حیثیت سے اس جماعت کو ایک فعال ترین علمی ادارہ بنا دیا۔ اس انجمن کے تحت لسانیات‘ لغت اور جدید علوم پر دو سو سے زیادہ کتابیں شائع ہوئیں۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اسی انجمن کے اہتمام میں اردو آرٹس کالج، اردو سائنس کالج‘ اردو کامرس کالج اور اردو لاء کالج جیسے ادارے قائم کیے۔ 1935ء میں جامعہ عثمانیہ کے ایک طالب علم محمد یوسف نے انہیں ’’بابائے اردو‘‘ کا خطاب دیا جس کے بعد یہ خطاب اتنا مقبول ہوا کہ ان کے نام کا جزو بن گیا۔
مولوی عبدالحق کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔