1929-09-09
4143 Views
ڈاکٹر رتھ فائو کی پیدائش
ڈاکٹر رتھ فائو
٭9 ستمبر 1929ء پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف جرمن نژاد سماجی شخصیت ڈاکٹر رتھ فائو کی تاریخ پیدائش ہے
ڈاکٹر رتھ فائو لیپزگ، جرمنی میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1950ء کی دہائی میں انہوں نے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی اور خود کو عیسائی تنظیم ڈاٹرز آف دی ہارٹ آف میری کی سماجی خدمات کے لئے وقف کردیا۔ اپریل 1962ء میں انہوں نے کراچی میں جذام کے مریضوں کے علاج کے لئے ایک طبی مرکز قائم کیا جو میری ایڈیلیٹ لپروسی سینٹر کے نام سے معروف ہے۔31 اگست 2002ء کو ڈاکٹر رتھ فائو کو حکومت فلپینز نے عوامی خدمت کے شعبے میں رامن میگاسے ایوارڈ عطا کیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر رتھ فائو کو حکومت جرمنی نے آرڈر آف میرٹ اور حکومت پاکستان نے ستارۂ قائداعظم اور ہلال پاکستان کے اعزازات عطا کئے ہیں۔