1983-09-06
7270 Views
آغا جی اے گل کی وفات
آغا جی اے گل
٭6 ستمبر 1983ء کو پاکستان کے مشہور فلم ساز اور ایورنیو اسٹوڈیوز کے مالک آغا جی اے گل لندن میں وفات پا گئے۔
آغا جی اے گل 19 فروری 1913ء کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستانی فلمی صنعت کے معماروں میں ہوتا ہے۔ بحیثیت فلم ساز ان کی پہلی فلم مندری تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے فلم ساز ادارے ایورنیو پروڈکشنز کے تحت متعدد یادگار فلمیںبنائیں جن میں دلا بھٹی، لخت جگر، نغمہ دل، اک تیرا سہارا، پائل کی جھنکار، قیدی، رانی خان، راوی پار، موج میلہ، ڈاچی، محبوب، عذرا، شباب، باغی سردار، سلام محبت، نجمہ اور نائیلہ کے نام سرفہرست ہیں۔ ہدایت کار انور کمال پاشا کی فلمیں گمنام اور قاتل کے فلم ساز بھی وہی تھے تاہم یہ فلمیں کمال پکچرز کے بینر تلے بنی تھی۔آغا جی اے گل لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔