Jahangir Khan won First World Open Squash Tournament
جہانگیر خان نے پہلی مرتبہ ورلڈ اوپن سکواش جیتی

جہانگیر خان

٭ پاکستان کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے 29نومبر 1981ء کو اسکواش کا ورلڈ اوپن ٹورنامنٹ جیت کر کامیابیوں اور کامرانیوں کے اس سفر کا آغاز کیا جس کی کوئی نظیر یا مثال سکواش کی دنیا میں تو کجا کھیلوں کی دنیا میں بھی دور دور تک نہیں ملتی۔ جہانگیر خان نے اپریل 1981ء میں برٹش اوپن کے فائنل میں جیف ہنٹ سے شکست کھائی لیکن اسی برس ورلڈ اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں جب ان کا مقابلہ اپنے ہم وطن قمر زمان سے ہوا تو انہوں نے وہ چیمپیئن شپ جیت کر دنیا کے سب سے کم عمر عالمی اسکواش چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جہانگیر خان نے اسکواش کی ورلڈ اوپن چیمپیئن شپ چھ مرتبہ جیتی تاہم اب ان کا یہ ریکارڈ جان شیر خان توڑ چکے ہیں۔

UP