Death of Sir Agha Khan III
آغا خان سوم کی وفات

آغا خان سوم

٭11جولائی1957ء مسلمانوں کے اسماعیلی فرقے کے موروثی پیشوا اور تحریک پاکستان کے ایک عظیم رہنما ہزرائل ہائی نس سرسلطان محمد شاہ آغا خان سوم نے وفات پائی۔انہیں ان کی وصیت  کے مطابق مصر میں اسوان کے مقام پر دفن کیا گیا۔
سر آغا خان2نومبر1877ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ محض ایک مذہبی رہنما ہی نہیں تھے بلکہ اپنے زمانے کے ایک عظیم سیاستدان اور مدبر بھی تھے۔ انہوں نے نہ صرف یہ کہ برصغیر پاک و ہند کی خوشحالی کے لئے عظیم خدمات انجام دیں بلکہ بین الاقوامی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں سے ایک تھے اور1907ء سے1913ء تک اس کی صدارت پر فائز رہے تھے۔ انہی کی کوششوں سے ایم اے او کالج علی گڑھ کو یونیورسٹی کا درجہ ملا اور وہ اس یونیورسٹی کے پروچانسلر بھی رہے۔1930ء میں جب لندن میں گول میز کانفرنسوں کا آغاز ہوا تو سر آغا خان نے وہاں بھی مسلمانان برصغیر کی نمائندگی کی۔1937ء میں انہیں لیگ آف نیشنز کی جنرل اسمبلی کا صدر بھی منتخب کیا گیا تھا۔

UP