1965-07-08


آغا سلیم رضا کی وفات
آغا سلیم رضا
٭8جولائی 1965ء کو پاکستان کے ابتدائی دور کے ایک کیریکٹر ایکٹر آغا سلیم رضا وفات پاگئے۔ آغا سلیم رضا نے جن فلموں میں کام کیا تھا ان میں چن وے، التجا، نوکر، چھوٹی بیگم، سسی اور باپ کا گناہ کے نام شامل ہیں۔
آغا سلیم رضا پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار آغا سکندر کے والد تھے۔وہ لاہور میں مومن پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔