1967-06-21
2644 Views
اسلام آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا
اسلام آباد یونیورسٹی
٭12 ربیع الاوّل 1387ھ مطابق 21 جون 1967ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔
1971ء تک اس یونیورسٹی کی تعمیر کا کام جاری رہا تاہم اس دوران یونیورسٹی کی تعلیم کا سلسلہ راولپنڈی میں سیٹلائٹ ٹائون کی کچھ عمارات میں عارضی طور پر چلتا رہا اور پھر 12 اگست 1971ء کا یادگار دن آیا جب یونیورسٹی اپنے موجودہ کیمپس میں منتقل ہوگئی۔
1976ء میں جب ملک بھر میں قائد اعظم کی پیدائش کا صد سالہ جشن منایا جارہا تھا تو حکومت پاکستان نے ایک اور تاریخی قدم اٹھایا اور وہ یہ کہ اس یونیورسٹی کو بانی پاکستان کے نام سے معنون کردیا۔ یوں اس یونیورسٹی کا نام بدل کر ’’قائداعظم یونیورسٹی‘‘ رکھ دیا گیا۔