1955-06-10
3077 Views
کراچی کی پہلی فلم ہماری زبان ریلیز ہوئی
10 جون
1955ء:کراچی کی پہلی فلم ہماری زبان ریلیز ہوئی
٭10جون1955ء کو کراچی میں بننے والی پہلی فلم ہماری زبان نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز بھارت کے مشہور ہدایت کار محبوب خان کے چھوٹے بھائی ایم آر خان اور مصنف اور ہدایت کار شیخ حسن تھے، موسیقی غلام بنی عبداللطیف نے ترتیب دی تھی اور عکاسی شوکت عباس نے کی تھی جبکہ فلم کے نغمات کے لئے اردو کے معروف شعرا کی غزلوں اور نظموں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ہماری زبان کے اداکاروں میں بینا، شیخ حسن، نعیم ہاشمی، رشیدہ، لڈن اور بندو خان شامل تھے جبکہ اس فلم میں مولوی عبدالحق کو بھی دکھایا گیا تھا۔ یہ فلم بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوسکی تاہم اس فلم کے بننے سے کراچی میں فلمی صنعت کی بنیاد پڑ گئی۔