Suicide of Allama I. I. Qazi
علامہ آئی آئی قاضی کی خودکشی

علامہ آئی آئی قاضی

٭14 اپریل 1968ء کو سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر علامہ آئی آئی قاضی نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
علامہ آئی آئی قاضی عربی‘ فارسی‘ انگریزی‘ فرانسیسی‘ جرمن اور سندھی زبانوں کے ماہر تھے اور علمی حلقوں میں بڑے احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ انہوں نے ایک جرمن خاتون ایلسا سے شادی کی تھی جو خود بھی ادیبہ‘ شاعرہ اور فلسفی تھیں۔ ایک برس پہلے28 مئی 1967ء  ان کے انتقال کے بعد سے علامہ آئی آئی قاضی تنہا اور افسردہ رہنے لگے تھے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ بیمار بھی تھے۔ 14 اپریل 1968ء کو انہوں نے خودکشی کرکے اپنی اس تنہائی‘ افسردگی اور بیماری کا علاج تلاش کرلیا۔
 

UP