Death of Naseer Banda
نصیر بندہ کی وفات

نصیر بندہ

٭ ہاکی کے مشہور کھلاڑی نصیر بندہ  15مئی 1932ء کو راولپنڈی میں ہی پیدا ہوئے تھے۔
نصیر بندہ کا اصل نام نصیر احمد تھا۔ وہ لیفٹ اِن کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے۔ وہ انتہائی تیز رفتار کھلاڑی تھے اور اگر ایک مرتبہ وہ اپنے مخالف کھلاڑیوں کو ڈاج دے دیتے تو پھر انہیں پکڑنا محال ہوجاتا تھا۔ انہوں نے 1954ء سے 1962ء تک بین الاقوامی ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔اس دوران انہوں نے دو ایشیائی کھیلوں اور ایک اولمپک کھیل میں سونے کا اور ایک اولمپک کھیل میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان کی وجہ شہرت ان کا وہ گول تھا جو انہوں نے1960ء کے روم اولمپکس کے فائنل میں بھارت کے خلاف اسکور کیا تھا۔ پاکستان نے اسی گول کی بدولت اولمپک کھیلوں میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اسی کارنامے کے باعث نصیر بندہ کو روم اولمپکس کا ہیرو کہا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر خطابات میں ٹوئنکل اسٹار اور مکی مائوس بھی شامل تھے۔
20 مارچ 1993ء کو نصیر بندہ راولپنڈی میں وفات پاگئے۔

UP