Death of Mirza Abu-al-Hasan Asfahani
مرزا ابوالحسن اصفہانی کی وفات

مرزا ابوالحسن اصفہانی

٭18 نومبر 1981ء کو معروف قانون دان، سفارت کار، وفاقی وزیر اور قائداعظم کے بااعتماد ساتھی مرزا ابوالحسن اصفہانی کراچی میں وفات پاگئے اور کراچی میں گورا قبرستان کے عقب میں واقع فوجی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
مرزا ابوالحسن اصفہانی 23 جنوری 1902ء کو مدراس میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے کلکتہ، کیمبرج اور لندن کے تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی،1937ء میں وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے ٹکٹ پر بنگال کی مجلس قانون ساز اور1946ء میں وہ مرکزی مجلس قانون کے رکن منتخب ہوئے۔
قیام پاکستان کے بعد قائداعظم نے انہیں امریکا میں پاکستان کا پہلا سفیر مقرر کیا۔ 1952ء میں انہیں برطانیہ میں ہائی کمشنر مقرر کیا گیا۔ 1954ء میں وہ مرکزی کابینہ کے رکن بنے اور 1973ء میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر بنائے گئے۔مرزا ابوالحسن اصفہانی نے کئی کتابیں بھی تحریر اور مرتب کیں جن میں قائداعظم میری نظر میں اور ایم اے جناح اصفہانی مراسلت کے نام سرفہرست ہیں۔
 

UP