2010-08-14
1969 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ وزیر افضل
وزیر افضل
پاکستان کے نامور فلمی موسیقار وزیر افضل نامور موسیقار خورشید انور کے شاگرد ہیں اور انھوں نے 32 پنجابی فلموں کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ انھوں نے جن فلموں کی موسیقی ترتیب دی ان میں 5 فلمیں اردو اور 27 فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ ان کے مشہور نغمات میں کہندے نے نیناں، تو قرار میرا پیا میرے جانیا اور سات سروں کا بہتا دریا تیرے نام سر فہرست ہیں۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010ء کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔