2005-08-14
11100 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ نیر کمال
نیر کمال
پاکستان ٹیلی وژن کی معروف فن کارہ نیر کمال 3 دسمبر 1944ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے ابتدائی زمانے میں اداکاری سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا ڈرامہ ایک خط تھا جو 28 نومبر 1964ء کو لاہور مرکز سے نشر ہوا تھا۔ وہ انیس سو نوے کی دہائی تک اداکاری کے شعبے میں فعال رہیں۔ اس دوران انھوں نے ایک فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ ان کے شوہر فضل کمال پاکستان ٹیلی وژن کے معروف پروڈیوسر تھے۔