1988-09-17

سیول اولمپکس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
17ستمبر1988ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سیول اولمپکس کے انعقاد پر دس یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ۔ یہ ڈاک ٹکٹ ان اولمپک کھیلوں کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے جو اس سال سیول اولمپکس کا حصہ تھے۔ ان میں سے ہر ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں SEOUL OLYMPICS 1988 کے الفاظ طبع کیے گئے تھے اوردس دس روپے مالیت کے ان دس یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔