2001-08-14
2415 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ دینا مستری
دینا مستری
پاکستان کی مشہور ماہر تعلیم اور پاکستان کے معروف آرکیٹیکٹ مینو مستری کی اہلیہ دینا مستری 27 فروری 1924ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ وہ 60 برس تک کراچی کے مشہور تعلیمی ادارے بی وی ایس پارسی اسکول سے وابستہ رہیں، جہاں انہوں نے پرنسپل کے فرائض بھی انجام دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کراچی کے کئی تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دیں۔
تعلیمی شعبے میں دینا مستری کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2001ء کوحکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ان کا انتقال 27 جنوری 2011ء کو کراچی میں ہوا۔