1995-08-14
2614 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ استاد طالب حسین خان
استاد طالب حسین خان
پاکستان کے نامور طبلہ اور پکھاوج نواز استاد طالب حسین خان کا شمار پاکستان کے صف اول کے طبلہ اور پکھاوج نوازوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے اس فن کی تربیت اپنے ایک بزرگ بابا ملنگ خان سے حاصل کی جو تلونڈی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ بعد میں انھوں نے دلی گھرانے کے استاد گامی خان سے بھی کسب فیض کیا۔ 1993ء میں انہیں شدت پسندوں نے اس وقت قتل کردیا جب وہ ایک مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ 14 اگست 1995ء کو حکومت پاکستان نے انہیں بعد از مرگ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔