1990-08-14
2628 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سلیم ناصر
سلیم ناصر
پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور فن کار سلیم ناصر 15نومبر 1944ء کو ناگ پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوںنے اپنی فنی زندگی کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے لاہور مرکز کے ایک ڈرامے ’’لیمپ پوسٹ‘‘ سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے تقریباً 400 انفرادی ڈراموں اور 27 سیریلز میں کام کیا۔ سلیم ناصر کے مشہور ٹی وی سیریلز میں سفید سایہ، جھوک سیال، پل، زنجیریں، جزیرہ، دستک، بندش، آخری چٹان، اَن کہی، آنگن ٹیڑھا اور جانگلوس کے نام سرفہرست تھے۔
سلیم ناصر نے دس فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پنجابی فلم بھی شامل تھی۔
سلیم ناصر 19 اکتوبر 1989ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
ان کے انتقال کے بعد 14 اگست 1990ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔