1985-08-14
3811 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ قاری غلام رسول
قاری غلام رسول
پاکستان کے نامور قاری، قاری غلام رسول 1935ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے قاری عبدالمالک سے قرات کا فن سیکھا اور پچاس برس سے زیادہ عرصے تک مختلف محافل، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ انھوں نے خود بھی قرأت کی تعلیم کے لیے فعال کردار ادا کیا۔ 14 اگست 1985 کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ وہ ’’زینت القرا‘‘ کے خطاب سے بھی معروف تھے ۔
قاری غلام رسول کا انتقال 9 مارچ 2014ء کو لاہورمیں ہوا۔