2011-08-29




پاکستان اور ایران کے مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
29اگست 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تعلقات کے حوالے سے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن کی مالیت آٹھ آٹھ روپے تھی۔ ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر میلاد ٹاور، تہران اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر مینار پاکستان لاہور کی تصویر بنی تھی اور ان کے کیپشن کے ساتھPAKISTAN-IRAN JOINT STAMP 2011 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔