2004-07-31




کے ٹو کی چوٹی سر ہونے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ، سووینئیر شیٹ اور خصوصی لفافہ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
31 جولائی 2004ء کو کے ٹو کی چوٹی سر ہونے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ، ایک سووینئیر شیٹ اور ایک خصوصی لفافہ جاری کیا جن کی مالیت بالترتیب پانچ روپے، تیس روپے اور چار روپے تھی۔ یادگاری ڈاک ٹکٹ پراس چوٹی کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں 1954 2004 GOLDEN JUBILEE OF FIRST ASCENT OF K2 (8611 M) کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیارکیا تھا۔