سوات میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی امداد کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں اور سووینیر شیٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

2009ء میں سوات میں ایک فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ان افراد کی امداد کے لیے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے یکم اگست  2009 ء کو اس نقل مکانی کے متاثرین کی امداد کے لیے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سووینئیر شیٹ جاری کی۔ سو روپے مالیت کی اس سووینئیر شیٹ میں آٹھ ڈاک ٹکٹ شامل تھے اور ہر ڈاک ٹکٹ کی مالیت پانچ روپے تھی۔ یہ ڈاک ٹکٹ علیحدہ استعمال کے لیے کارآمد تھے لیکن علیحدہ فروخت نہیں کیے جارہے تھے اور ہر خریدار کے لیے پوری  شیٹ خریدنا ضروری تھی تاکہ زلزلے کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔ یوں ہر سووینئیر شیٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والے ساٹھ روپے نقل مکانی کرنے والوں کے امدادی فنڈ میں شامل کیے جارہے تھے۔
ان ڈاک ٹکٹوں پر انگریزی میں HELP SWAT REFUGEESکی عبار ت درج تھی۔ جبکہ سووینئیر شیٹ کے بالائی حصے میں JOIN HANDS WITH PAKISTAN POST TO HELP SWAT REFUGEESکے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ اورسووینیر شیٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP