1997-02-13

محکمہ ڈاک کی پوئٹس آف پاکستان سیریز کا آغاز
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
13فروری 1997ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم شاعروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا جس کا نام ’’پوئٹس آف پاکستان سیریز‘‘ رکھا گیا۔ اس سلسلے کا پہلا ڈاک ٹکٹ فیض احمد فیض کی یاد میں جاری کیا گیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پروفیسر سعید اختر کا بنایا ہوافیض احمد فیض کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا جسے مشہور آرٹ کلکٹر وہاب جعفر کے ذخیرے سے حاصل کیا گیا تھا۔ تین روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ پروفیسر سعید اختر نے ڈیزائن کیا تھا۔اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں POETS OF PAKISTANاور FAIZ AHMED FAIZ 13TH FEBRUARY 1997 86TH BIRTH ANNIVERSARY کے الفاظ تحریر تھے۔