South & West Asia Postal Union (SWAPU)
ساؤتھ اینڈ ویسٹ ایشیا پوسٹل یونین کے قیام کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

12-13مارچ 1988ء کو انقرہ میں پاکستان، ایران اور ترکی کے محکمہ ڈاک کے ایک اجتماع میں ساؤتھ اینڈ ویسٹ ایشیا پوسٹل یونین کے قیام کی منظوری دی گئی تھی ۔ اس واقعے کی تیسری سال گرہ کے موقع پر 12مارچ 1991ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر  پاکستان، ایران اور ترکی کے پرچم بنے تھے اور انگریزی میں SOUTH & WEST ASIA POSTAL UNION اور SWAPU کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP