17 May
ٹیلی مواصلات کے عالمی دن کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

17مئی 1993ء کو ٹیلی مواصلات کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت ایک روپے تھی اوراس کا ڈیزائن پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن اسلام آباد نے فراہم کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن یونین کا لوگو بنا تھا اور
انگریزی میںTELECOMMUNICATIONS AND HUMAN DEVELOPMENT ،17 MAY 1993  اور  WORLD TELECOMMUNICATION DAY کے الفاظ تحریر تھے۔

UP