استاد اللہ بخش اور حاجی محمد شریف کی یاد میں ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

24 دسمبر 1991ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پینٹرز آف پاکستان سیریز کے دو مزید یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے جن پر استاد اللہ بخش اور حاجی محمد شریف کے خوب صورت پورٹریٹس اور ان کی پینٹنگز شائع کی گئی تھیں۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کی مالیت ایک، ایک روپیہ تھی اور یہ دونوں ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کئے تھے۔
استاد اللہ بخش کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر ان کی تصویر اورایک پینٹنگ چھاپی گئی تھی اور انگریزی میں  Painter of Pakistan
USTAD ALLAH BUX (c 1892 -1078) MASTER OF ROMANTIC  PAINTINGکے الفاظ لکھے تھے ۔ اسی طرح حاجی محمدشریف کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر ان کی تصویر اورایک پینٹنگ چھاپی گئی تھی اور انگریزی میں  Painter of Pakistan HAJI MUHAMMAD SHARIF (1889 - 1978) MASTAER OF MINIATURE PAINTING  کے الفاظ تحریر تھے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کا پہلا یادگاری ڈاک ٹکٹ جو شاکر علی کی یاد میں جاری کیا گیا تھا، 19 اپریل 1990ء کو شائع ہوا تھا۔

UP