1978-12-24
ہوائی جہازکی پہلی پرواز کی پچھتر ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
24دسمبر 1978ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ہوائی جہازکی پہلی پرواز کی پچھتر ویں سالگرہ کے موقع پر 65 پیسے، ایک روپے، دو روپے اور سوا دو روپے مالیت کے چار ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوب صورت سیٹ جاری کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوںپر ہوائی جہازوں کے مختلف ماڈلز کی تصویریں بنی تھیں اور 75th Anniversary - First Powered Flightکے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔






