1972-02-07


وینس کے فنون لطیفہ کی حفاظت کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
7فروری 1972ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نیاقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی تحریک پراٹلی کے شہر وینس کے فنون لطیفہ کی حفاظت کے لیے 20پیسے مالیت کاایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یونیسکو نے وینس کے فنون لطیفہ کی حفاظت کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا تھا تاکہ عالمی تہذیب و ثقافت کے اس گہوارے کو تباہی سے بچایا جاسکے اور اس سلسلے میں عالمی سطح پر شعور کو اجاگر کیا جاسکے ۔یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا اور اس پر Venice in Peril کے الفاظ تحریر تھے ۔