1966-02-13


یوم مسلح افواج کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرا
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
25دسمبر 1965ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے جنگ ستمبر میں مسلح افواج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا جو سیٹ جاری کیا جس میں پاکستان برّیہ کے ڈاک ٹکٹ میں ایک غلطی یہ تھی کہ برّیہ کے مونوگرام میں چاند کا رخ الٹابنا ہوا تھا۔
اس غلطی کے ازالے کے لئے محکمہ ڈاک نے 13 فروری 1966ء کویوم مسلح افواج کے موقع پر ایک اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر تینوں مسلح افواج کے مونو گرام چھاپے گئے تھے اور پاکستان بریہ کے مونو گرام میں چاند کا رخ درست کردیا گیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 13پیسے تھی اور اسے اشفاق غنی نے ڈیزائن کیا تھا۔