Death of Begum Jahan Ara Shahnawaz
بیگم جہاں آراء شاہنواز کی وفات

بیگم جہاں آراء شاہنواز

٭7 اپریل 1896ء جدوجہد آزادی کی خاتون رہنما اور آل انڈیا مسلم لیگ کی پہلی خاتون رکن، بیگم جہاں آراء شاہنواز کی تاریخ پیدائش ہے۔بیگم جہاں آراء شاہنواز لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد سر میاں محمد شفیع نہ صرف آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں شامل تھے بلکہ اس تنظیم کا نام بھی انہی نے تجویز کیا تھا۔
بیگم جہاں آراء شاہنواز کو آل انڈیا مسلم لیگ کی پہلی خاتون رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے تینوں گول میز کانفرنسوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ 1935ء میں انہوں نے لیگ آف نیشنز کے اجلاس اور مزدوروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ 1937ء اور 1946ء میں وہ پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں، 1946ء میں قائداعظم نے انہیں مسلم لیگ کا مؤقف بیان کرنے کے لئے مرزا ابوالحسن اصفہانی کی معیت میں امریکا روانہ کیا۔ 1947ء میں وہ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں، 1955ء سے 1961ء تک وہ مغربی پاکستان اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔
بیگم جہاں آراء شاہ نواز نے اپنے والد کے حوالے سے ایک کتاب Father And Daughter تحریر کی اس کے علاوہ ان کے افسانوں کا ایک مجموعہ حسن آراء کے نام سے اشاعت پذیر ہوا۔
بیگم جہاں آراء شاہنواز 27 نومبر 1979ء کو لاہور میں وفات پاگئیں اور لاہور ہی میں باغبان پورہ میں اپنے خاندانی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئیں۔

UP