Birth of Muhammad Yousaf Dehlvi
محمد یوسف دہلوی کی پیدائش

محمد یوسف دہلوی

٭ پاکستان کے معروف خطاط محمد یوسف دہلوی 4 ستمبر 1894ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد منشی محمد الدین جنڈیالوی بھی اپنے زمانے کے معروف خطاط تھے۔ انہیں 1932ء میں غلاف کعبہ کی خطاطی کا شرف حاصل ہوا تھا تاہم یوسف دہلوی نے اپنے والد کی تقلید کرنے کی بجائے عہد شاہجہانی کے مشہور خطاط، عبدالرشید دیلمی کے کام کا بہ نظر عمیق مطالعہ کیا اور اپنی اجتہادی صلاحیتوں کو کام میں لاکر ایک نئی اور خوب صورت روش ایجاد کی جسے دہلوی طرز نستعلیق کہا جاتا ہے۔
قیام پاکستان کے بعد آپ نے وزیراعظم لیاقت علی خان کے اصرار اور ڈاکٹر ذاکر حسین کی کوششوں سے پاکستان کے کرنسی نوٹوں پر خطاطی کی بعدازاں آپ پاکستان آگئے اور پاکستان کے سکوں پر حکومت پاکستان کے خوب صورت طغریٰ کی تخلیق اور خطاطی کا کام سرانجام دیا۔ ریڈیو پاکستان کے مونوگرام پر قرآنی آیت قُولُوالِلنَّاسِ حُسناً کی خطاطی بھی آپ کے موقلم کا نتیجہ ہے۔
٭11 مارچ 1977ء کو پاکستان کے معروف خطاط محمد یوسف دہلوی نے ٹریفک کے ایک حادثے میں کراچی میں وفات پائی۔

UP