Birth of Qazi Muhb ur Rehman
قاضی محب الرحمن کی پیدائش

قاضی محب الرحمن

٭15 اگست 1996ء پاکستان کے ہاکی کے معروف کھلاڑی قاضی محب الرحمن کی تاریخ پیدائش ہے۔
قاضی محب الرحمن سکاری ضلع بنوں میں پیدا ہوئے تھے۔فروری 1986ء میں وہ پاکستانی کی قومی ٹیم میں شامل ہوئے۔ انہوں نے 17 ٹورنامنٹس کے 123 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اس دوران چار طلائی ،آٹھ نقرئی اور تین کانسی کے میڈل جیتے۔ وہ پنالٹی کارنر سے گول اسکور کرنے کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر41گول اسکور کئے۔
قاضی محب بنیادی طور پر فل بیک پوزیشن پر کھیلتے تھے مگر چند عرصے انہوں نے رائٹ ہاف کی پوزیشن پر کھیلا۔ وہ 1988ء سے 1990ء تک پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان رہے۔ اس دوران انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی اور پاک بھارت ٹیسٹ سیریز میں بیسٹ پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
1990ء کے ایشیائی کھیلوں کے دوران ٹانگ میں گیند لگنے کی وجہ سے ان کے پائوں میں ایک زخم ہوگیا جو آہستہ آہستہ کینسر بن گیا۔ اسی مرض میں وہ صرف 33 برس کی عمر 29 دسمبر 1996ء کو وفات پاگئے اور اپنے آبائی گائوں سکاری ضلع بنوں میں آسودۂ خاک ہوئے۔
حکومت پاکستان انہیںان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP