1977-08-09
3376 Views
اشرف امان نے کے ٹو کی چوٹی سر کی
اشرف امان
٭9 اگست 1977ء کو پاکستان کے مشہور کوہ پیما اشرف امان نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو پر قدم رکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما تھے۔
اشرف امان اس سے قبل نانگا پربت اور ترچمیر کی چوٹیاں سر کرنے کی کوشش کرچکے تھے مگرکامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ 1977ء میں انہوں نے جاپان کے کوہ پیما اشیروذوشی زادہ کے ساتھ کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کی اور کامیاب رہے۔
14اگست1982ء کو حکومت پاکستان نے ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیئے جانے کا اعلان کیا تھا۔