Birth of Nirala
نرالا کی پیدائش

 اداکار نرالا

٭پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار نرالا کی تاریخ پیدائش 8 اگست 1937ء  ہے۔
نرالا کا اصل نام مظفرحسین زیدی تھا اور وہ دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1960ء میں فلم ’’اور بھی غم ہیں‘‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی دیگر فلموں میں ارمان، گھر داماد، ہم دونوں، جوکر، احسان، سمندر، دو راہا، ہیرا اور پتھر، لاڈلا اور نصیب اپنا اپنا  کے نام سرفہرست ہیں۔
9 دسمبر 1990ء کو نرالا کراچی میں وفات پاگئے۔

UP