Battle of Plassey
انگریزوں اور سراج الدولہ کے درمیان فیصلہ کن جنگ

جنگ پلاسی

٭جنگ پلاسی وہ جنگ ہے جسے برصغیر میں برطانوی حکومت کا سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ یہ جنگ 23جون 1757ء کو لڑی گئی تھی۔ اس جنگ کا پس منظر یہ تھا کہ انگریزوں نے جو تاجروں کے روپ میں ہندوستان آئے تھے، ہندوستان کی دولت سے متاثر ہوکر اس پر قابض ہونے کے خواب دیکھنے لگے اور انہوں نے سب سے پہلے بنگال پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ بنگال پر ان دنوں نواب سراج الدولہ کی حکمرانی تھی۔ انگریزوں نے جن کی قیادت لارڈ کلائیو کررہا تھا سراج الدولہ کے کئی امرا اور سپہ سالار میر جعفر کو لالچ دے کر اپنے ساتھ ملالیا۔ 23 جون 1757ء کو پلاسی کے میدان میں انگریزوں اور سراج الدولہ کے درمیان فیصلہ کن جنگ ہوئی۔ سراج الدولہ کی فوج کا ایک بڑا حصہ جس کی کمان میر جعفر کررہا تھا، لاتعلق کھڑا رہا نتیجہ سراج الدولہ کی شکست کی صورت میں نکلا۔ سراج الدولہ بھی میدان جنگ سے فرار ہونے پر مجبور ہوگیا جسے میر جعفر کے بیٹے نے گرفتار کرلیا اور قتل کردیا یوں پلاسی کی فتح نے ہندوستان میں انگریزی حکومت کے قیام کے راستے ہموار کردیئے۔

UP