1956-06-08
2951 Views
’’کنواری بیوہ‘‘ ریلیز ہوئی
کنواری بیوہ
٭8 جون 1956ء کو فلم ساز اے جی مرزا اور ہدایت کار نجم نقوی کی فلم ’’کنواری بیوہ‘‘ ریلیز ہوئی۔ یہ فلم باکس آفس پر تو ناکام رہی مگر اس حوالے سے پاکستان کی فلمی صنعت کی ایک یادگار فلم بن گئی کہ اس میں ہیروئن کا کردار ایک بالکل نئی اداکارہ نے ادا کیا تھا جس کا نام شمیم آراء تھا۔
شمیم آراء نے ’’کنواری بیوہ‘‘ کی ناکامی سے حوصلہ نہیں ہارا اور اس کے بعد اس کی کئی فلمیں کامیابی سے ہم کنار ہوئیں۔ان فلموں میں مس 56ء اور انارکلی کے نام سرفہرست ہیں۔
شمیم آراء آج بھی فلمی صنعت میں فعال ہیں اور ایک کامیاب اداکارہ کے ساتھ ساتھ کامیاب فلم ساز اور کامیاب ہدایت کار کے طو رپر جانی جاتی ہیں۔