2004-05-30
3375 Views
خورشید عالم خورشید رقم کی وفات
خورشید عالم خورشید رقم
٭30 مئی 2004ء کو پاکستان کے نامور خطاط صوفی خورشید عالم خورشید رقم لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور ہی میں آسودۂ خاک ہوئے۔
خورشید عالم 1923ء میں کپور تھلہ بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد رحمت علی خود بھی ایک اچھے خطاط تھے اور لاہور کے ناشرین کپور تھلہ جاکران سے اپنی کتابوں کی کتابت کروایا کرتے تھے۔ 1955ء میں نامور خطاط تاج الدین زریں رقم کے انتقال کے بعد لاہور کے اکابر خطاطین نے صوفی صاحب کو ہی زریں رقم کا جانشین مقرر کیا تھا۔ صوفی خورشید عالم خورشید رقم نے مختلف اخبارات غالب، آفاق، کوہستان، نوائے وقت، مساوات، ندائے ملت، آزاد اور امروز میں کام کیا تھا اور مینار پاکستان کے بعض کتبات کے علاوہ راجہ عزیز بھٹی شہید کی لوح مزار کی خطاطی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔