2004-05-25
5126 Views
شکر پڑیاں پر قومی یادگار کا سنگ بنیاد رکھا گیا
شکر پڑیاں
٭25 مئی 2004ء کو صدر جنرل پرویز مشرف نے اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر قومی یادگار کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ یادگار ان محسنوں کے نام سے منسوب کی گئی ہے جنہوں نے جدوجہد آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر صدر جنرل پرویز مشرف نے کہاکہ ہم اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کریں گے اور دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم فن تعمیر، فنون لطیفہ اور موسیقی کو جانتے ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس قومی یادگار پر 387.8 ملین روپے لاگت آئے گی۔