جاگو ہوا سویرا
٭25 مئی 1959ء کو فلم ساز نعمان تاثیر اور ہدایت کار اے جے کاردار کی فلم جاگو ہوا سویرا ریلیز ہوئی یہ فلم پاکستان کی فلمی تاریخ میں اس حوالے سے یادگار بن گئی کہ اس فلم کی کہانی اور گانے فیض احمد فیض کے زور قلم کا نتیجہ تھے۔جاگو ہوا سویرا کی کاسٹ میں تری پتی مترا‘ انیس‘ زورین اور رخشی شامل تھے اور اس فلم کی موسیقی تیمر بارن نے ترتیب دی تھی۔
یہ فلم پاکستان میں تو کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن اس فلم نے کئی بین الاقوامی اعزازات ضرور حاصل کیے۔ ان اعزازات میں ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا دوسرا انعام اور امریکا کی رابرٹ فلے ہارٹی فلم فائونڈیشن کا 1959ء کا کسی غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا اعزاز سرفہرست تھے۔ اس فلم کی امریکا، سوویت یونین، فرانس،بلجیم، مشرقی افریقا اور چین میں بھی نمائش ہوئی جس کے لئے اسے انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔