مقبول بٹ
٭11 فروری 1984ء کو دہلی کی تہاڑ جیل میں کشمیری حریت پسند رہنما مقبول بٹ کو پھانسی کی سزا دے دی گئی۔
مقبول بٹ کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا اور انہوں نے کشمیر کو مسلح جدوجہد کے ذریعہ آزاد کروانے کے لئے قومی محاذ آرائی قائم کیا تھا۔ 1965ء میں پاک بھارت جنگ کے بعد وہ سرحد پار کرکے مقبوضہ کشمیر چلے گئے جہاں انہیں بھارت کے ایک انٹیلی جنس آفیسر کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔ مقبول بٹ اس سزا کے بعد جیل سے فرار ہوکر پاکستان آگئے۔ یہاں کچھ عرصے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد 1976ء میں وہ دوبارہ مقبوضہ کشمیر چلے گئے جہاں بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے 11 فروری 1984ء کو تختہ دار پر چڑھا دیا۔ مقبول بٹ کو پھانسی دینے کا فوری سبب انگلینڈ میں ہندوستانی سفارتی مشن کے اہلکار مہاترے کا قتل بنا تھا جسے مقبول بٹ کے ساتھیوں نے انہیں رہا کروانے کے لئے اغوا کیا تھا مگر بھارتی حکومت کی سرد مہری کے باعث اسے قتل کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔