2010-08-14
3782 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ قاسم جلالی
قاسم جلالی
پی ٹی وی کے کلاسیک دور کے ایک معروف ترین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر قاسم جلالی کے کریئر کا آغاز 1974ء میں ہٹ سیریل پڑوسی سے ہوا، اس کے بعد شمع نے انہیں شہرت بخشی تاہم ان کی سب سے کامیاب سیریل ’’ٹیپو سلطان‘‘ رہی جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ اس کے علاہ کالی دیمک، عروسہ، باادب باملاحظہ ہوشیار اور دیگر بھی ان کے کریئر میں ستاروں کے ساتھ جگمگا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010 ء کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔