2003-01-27
4929 Views
ڈاکٹراین میری شمل کی وفات
ڈاکٹراین میری شمل
٭27 جنوری 2003ء کو ممتاز جرمن اسکالر‘ ماہر اقبالیات‘ مستشرق اور پرستار اردو زبان ڈاکٹر این میری شمل جرمنی کے شہر بون میں انتقال کرگئیں۔
ڈاکٹر شمل 1922ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ 19 سال کی عمر میں انہوں نے مملوک خاندان کے مصر میں خلیفہ اور قاضی کا مقام کے عنوان سے ڈاکٹریٹ کیا۔ انہوں نے علامہ اقبال کی کتاب جاوید نامہ کا منظوم ترجمہ کیا۔ وہ جرمن‘ انگریزی‘ عربی‘ فارسی‘ اردو اور دیگر پاکستانی زبانوں پر عبور رکھتی تھیں۔ انہوں نے اقبال کے علاوہ پیر علی محمد راشدی‘ پیر حسام الدین راشدی‘ غلام ربانی اگرو اور جمال ابڑوکی تصانیف کو بھی جرمن زبان میں منتقل کیا تھا۔ ان کی وفات کے بعد حکومت پاکستان نے لاہور میں ایک سڑک کو ان کے نام سے موسوم کیا ہے۔