2007-08-14
5097 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سلطانہ صدیقی
سلطانہ صدیقی
پاکستان کی معروف پروڈیوسر اور ڈائرکٹر سلطانہ صدیقی نے اپنے سفر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا جہاں انہوں نے ایک طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور بہترین پروڈیوسر کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان ٹیلی وژن سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے ’’ہم‘‘ ٹیلی وژن کے نام سے اپنا ٹی وی چینل شروع کیا۔ وہ جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون ہیں جو کسی ٹی وی چینل کی سربراہ بنیں۔ اس وقت ان کے زیر انتظام چلنے والے ٹی وی چینلز میں ہم ٹی وی ، ہم ٹو ، اسٹائل 360 اور مسالہ ٹی وی شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔