2004-08-14
4290 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ پروفیسر عبدالرؤف روفی
پروفیسر عبدالرؤف روفی
پاکستان کے نامور نعت خواں پروفیسر عبدالرؤف روفی کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ان کی مشہور نعتوں میں المدینہ چل مدینہ، اوصاف حمیدہ، ہم تو گلاب ہوگئے، پتی پتی پھول پھول، میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام اور شاہ مدینہ کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ نعت خوانی کے لیے عربی سازوں کا سہارا بھی لیتے ہیں۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2004ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔