1988-08-14
4656 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ قاضی واجد
قاضی واجد
پاکستان کے نامور اسٹیج، ریڈیو اور ٹی وی فن کار قاضی واجد لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ ہوا۔ اسی دوران اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا جن میں خواجہ معین الدین کا ڈرامہ تعلیم بالغان ان کی پہچان بنا۔ ملک میں ٹیلی وژن کی آمد کے بعد خدا کی بستی میں راجا کا یادگار کردار ادا کیا۔ لاتعداد انفرادی ڈراموں ، سیریل اور سیریز میں کام کرچکے ہیں ، چند فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ۔