Qari Sadaqat Ali
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ قاری سید صداقت علی

قاری سید صداقت علی

پاکستان کے نامور قاری، قاری سید صداقت علی سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور میں قاری رضی الرحمن صاحب وحدت کالونی سے حاصل کی اس کے بعد قاری محمد یوسف صدیقی صاحب پھر قاری غلام رسول اور پھر الشیخ عبدالباسط محمد عبدالصمد سے قرات کی تربیت حاصل کی۔
1966ء میں ریڈیو پاکستان اور 1970ء میں پی ٹی وی پر پروگراموں کی ابتدا کی۔ پاکستان میں بے شمار مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔ ایران میں دو مرتبہ دوسری پوزیشن حاصل کی اور بنگلہ دیش میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پی ٹی وی پر دو دہائیوں سے زیادہ  القرآن پروگرام میں قرآن پاک کی تعلیم دی جس سے پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں نے قرآن پڑھنا سیکھا۔
قاری سید صداقت علی کی آواز میں دس سے زیادہ قرآن پاک آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں پوری دنیا میں دستیاب ہیں اسی طرح ان کی آواز میں مولانا فتح محمد جالندھری، پیر کرم شاہ الازہری، مولانا احمد رضا خان بریلوی اورڈاکٹر طاہر القادری کے تراجم کے ساتھ قرآن پاک کی ڈی وی ڈیز بھی ریلیز ہوچکی ہیں۔
حکومت پاکستان نے قاری سید صداقت علی 14 اگست 1986ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 14 اگست 2014ء کو ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔

UP