1985-08-14
4135 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ حاجی صدیق اسماعیل
حاجی صدیق اسماعیل
پاکستان کے نامور نعت خواں حاجی صدیق اسماعیل 10 فروری 1954 ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 1965 ء میں ریڈیو پاکستان میں بچوں کے پروگرام بچوں کی دنیا سے نعت خوانی کے سلسلے کا آغاز کیا۔ پاکستان ٹیلی وڑن کے ابتدائی نعت خوانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اب تک بے شمار نعتیں پڑھ چکے ہیں اور ان کی نعتوں کے لاتعداد البم ریلیز ہوچکے ہیں۔ نعت خوانی کے سلسلے میں دنیا بھر کا سفر کرچکے ہیں۔ خانہ کعبہ میں اذان دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 14 اگست 1985 ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔