1997-05-02
2592 Views
پاک بحریہ کے سربراہ۔ ایڈمرل فصیح بخاری
ایڈمرل فصیح بخاری
(دو مئی ۱۹۹۷ء تا ۲۔اکتوبر ۱۹۹۹ء)
پاک بحریہ کے چودہویں سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری نے یکم جنوری 1959ء کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا ۔ 1965ء اور 1971ء اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 10نومبر 1994ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 2 اکتوبر 1999ء کو جنرل پرویز مشرف کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنائے جانے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ اکتوبر 2011ء میں انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازت عطا ہوئے۔ ہیں۔