15 June
لیاقت علی خان کی تئیسویں برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

16 اکتوبر1974 ء کو پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی تئیسویں برسی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جو ان کی تصویر سے مزین تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب قائد ملت لیاقت علی خان کی تصویر پاکستان کے ڈاک ٹکٹ پر شائع ہوئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن منور احمدنے بنایا تھا اور اس کی مالیت 20پیسے تھی۔

UP