ذوالفقار علی بھٹو کی انتیسویں برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سووینئیر شیٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

4 اپریل 2008ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی انتیسویں برسی کے موقع پرایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سووینئیر شیٹ جاری کی جن پر ان کی اور ان کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصاویر شائع کی گئی تھیں اور انگریزی میں 29th MARTYRDOM ANNIVERSARY OF SHAHEED ZUFIKAR ALI BHUTTO  APRIL 4, 2008  کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ اور سووینئیر شیٹ کی قیمت بالترتیب چار روپے اور بیس روپے تھی اور ان کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP